راولپنڈی: سانحہ 9مئی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔
عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس اڈیالہ پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی تھے۔
ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد تھے۔
پی ایف ایس اے ماہرین نے بانی چیئرمین کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف ٹیسٹ،وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹری کرنا تھا۔ لاہور پولیس ٹیم نے بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات بھی کرنے تھے۔
تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کیے تو بانی چیئرمین نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔
تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔
ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔
انہوں نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو کہا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی