اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے معاملات زیرغور آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 11 بجے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری، ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
ایجنڈے میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مفاہتمی یاد داشتوں(ایم او یو) کی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی سمری بھی پیش ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔