اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وکیل رہنما شعیب شاہین کو پارٹی کا قائم مقام سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو قائم مقام سیکریٹری اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے قائم مطابق سیکریٹری اطلاعات شعیب شاہین کو پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم اور وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیرخانہ تیمور جھگڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رف حسن کو مرکزی سیکریٹریٹ سے رواں ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ زیر حراست ہیں، ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔