ہفتہ, دسمبر 14

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا، رجسٹرار آفس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامات بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔
عمران خان نے درخواست میں مقف اختیارکیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، استدعا کی گئی کہ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے۔
بانی پی ٹی ائی عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

Leave A Reply

Exit mobile version