ہفتہ, دسمبر 14

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ کی امیدوار کے طور پر کملا ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باراک اوباما نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنی دوست کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن جیتوانے کے لیے جو بن سکا کریں گے۔ دونوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں کملا ہیرس سے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
باراک اوباما پہلے امریکی سیاہ فام صدر تھے اور اگر کملا ہیرس الیکشن جیت جاتی ہیں تو وہ بھی امریکا کی پہلی خاتون سیاہ فام صدر ہوں گی۔ دونوں کے درمیان 2008 سے اچھی دوستی ہے۔
کملا ہیرس کی حمایت اور توثیق کرنے والوں میں باراک اوباما کے شامل ہونے سے وہ مضبوط امیدوار بنتی جا رہی ہیں تاہم انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے اب بھی کافی محنت کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے اپنے صدارتی امیدوار کے اعلان کے لیے شکاگو میں 19 اگست کو کنونشن میں کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ہی کملا ہیرس نے مندوبین اور عوامی حمایت حاصل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈن اپنی عمر اور بھولنے کی عادت کے باعث رہنماوں اور عوامی دباو پر الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے اور اپنی جگہ کملا ہیرس کا نام دیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version