راولپنڈی بجلی کی زائد قیمتوں، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) اور مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کا لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے پارٹی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا حق لیے بغیر نہیں جائیں گے، مطالبات نہیں مانے گئے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، دھرنا پورے ملک میں پھیلے گا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ تحفظات ہیں، جب حکومت اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے گی تو ہم بھی اپنی کمیٹی کا اعلان کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جنہیں اس کے مستقبل سے مایوس کردیا گیا ہے، اس سے زیادہ خطرناک صورتحال نہیں ہو سکتی کہ نوجوان مایوس ہوں، ملک میں اپنے لیے امکانات نظر نہ آتے ہوں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے برین ڈرین ہونے کے بجائے، بجائے اس کے کہ نوجوان ملک چھوڑنے کا سوچیں، ہم ان کے لیے ملک میں ہی امید کے چراغ جلائیں، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کے مواقع ملنے چاہییں اور ان کے لیے روشن مستقبل ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل ہونے کے باوجود موجودہ صورتحال سے پیدا چلتا ہے کہ اشرافیہ، حکمران طبقہ، فوجی اور بیوروکریسی کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں، وڈیروں، ان سرمایہ داروں کی صورت میں جو حکومتی مراعات حاصل کرکے ہم پر یہ معاشی پالیسیاں مسلط کرتے ہیں، اس طبقے نے 99 فیصد لوگوں کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے، ہم صنعتوں، تجارت کا فروغ اور تعلیم میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ملک کا مستقبل روشن کرنا چاہتے ہیں، اس کی صلاحیت کے مطابق اس کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی پی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، جن میں سے بہت سوں کی مدت مکمل ہوگئی، ان کی تفصیلات میں جائیں تو یہ آئی پی پیز ان کی ہیں جن کے سرکردہ لوگ ہر حکومت چاہے وہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہو، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی کی حکومت ہو، اس میں ان کا کردار ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہزاروں میگا واٹ کے پلانٹس موجود ہیں جن کو جعلی طریقے سے ہم پر مسلط کیا گیا ہے، کسی کا فیول ایسا ہے کہ وہ گنے کی پھوک پر چل رہا ہے، لیکن بتایا یہ گیا کہ یہ درآمدی کوئلے پر چلے گا، یہ کسی اور کا نہیں، یہ شریف فیملی کا پلانٹ ہے جو گنیکی پھوک پر چلتا ہے، لیکن اسے امپورٹ کوئلے پر ظاہر کرکے ہزاروں ارب کا دھندہ کرلیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ پھوک بھی ان کی اپنی شوگر ملز سے آیا ہے، وہ چھ چھ مہینے، سال، سال کسانوں کو ادائیگی نہیں کرتے، 2،2 ارب کے نادہندہ ہوتے ہیں، پہلے ادائیگی نہیں کرو، پھر فیکڑی چلا، چینی مافیا بن جاؤ، اس کی پھوک کو استعمال کرکے پلانٹ چلا ؤلیکن ظاہر یہ کرو کہ درآمدی کوئلے پر یہ چلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثال میں نے آپ کو دی جو شریف خاندان کی ہے جو حکمران طبقہ ہے، جتنے اس طرح کے پلانٹ ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام پر ظلم کیا ہے، اب ہم انہیں چلنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ سمجھا ہوا ہے کہ ہم دو چار دن یہاں رہیں گے اور کوئی ایسی جعل سازی، نمائشی اقدامات کرلیے جائیں گے اور ہم چلے جائیں گے تو میں جکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ خیال خیالی میں نہ رہے، ہم روز کی بنیاد پر یہاں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دیں گے، یہاں سے جائیں گے نہیں، شدید گرمی میں اتنے لوگ بیٹھے ہیں، مزید قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، یہ دھرنا تاریخی انقلاب میں تبدیل ہوجائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ جن آئی پی پیز کے معاہدے مکمل ہوگئے، وہ ختم، طے کرو جن کے ساتھ ناجائز، اضافی کپیسٹی چارجز لے رہے ہیں، ان کو ختم کیا جائے، جو پلانٹ واقعی میں بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ بھی از سر نو بات چیت کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن آئی پی پیز کی جعل سازی ہے، ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، ایک ایک چیز کو دیکھا جائے، معاہدہ کیا تھا، اصل میں کیا ہے، کون لوگ ملوث ہیں اور جو لوگ بھی حکومت کی طاقت سے اس پورے دھندے میں ملوث ہیں، ان کے لیے سخت ترین سزا ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت کم کرانا چاہتے ہیں، اب لوگوں کے بس میں نہیں رہا، غریب تو ہے ہی پریشان، سفید پوش طبقہ، مڈل کلاس کہاں جائیں، کس سے مانگیں، کس کے آگے ہاتھ پھیلائیں، اب تو صنعت کار بھی کہتے ہیں کہ ہم بل دینے کا قابل نہیں رہے، تاریخ میں پہلی بار انڈسٹری کے لوگ اپنے بل مخر کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے اپنا دکھڑا سنایا کہ اب بس ہوگئی، اب فیکڑیاں نہیں چلائی جاتیں، ایک فیکٹری بند ہونے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار ختم ہوتا ہے، کیا ملک میں فساد کرانا چاہتے ہو، ہم اس ملک کو انارکی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پرامن سیاسی مزاحمت کریں گے، لوگوں کی آواز بنیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوجوان کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانا چاہیے، جب ہمارا دھرنا روکا گیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ یہاں دھرنا دیں، ہم چاہتے تو ڈی چوک پہنچتے، یہ روک نہیں سکتے تھے، یہ پولیس کو ہمارے سامنیکرتے، دھرنے کو سبوثاز کرتے، اب ہم یہاں سے قوم سے بات کریں گے، دبا بڑھتا چلاجائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ مری روڈ پر ہی دھرنا جاری رہیگا، اگر مذاکرات کو ٹھیک طریقے سے نہیں کریں گے، حقیقی طور پر بجلی کے بل کم نہیں کریں گے، لیوی کو کم نہیں کریں گے، تنخواہ دار طبقے پر اس بجٹ میں عائد ٹیکس سلیب کو ختم نہیں کریں گے تو دھرنا جاری رہے گا، ہمارے جائز مطالبات ہیں، ہم بھی ملکی معیشت کو جانتے ہیں، ان کو کیا پتا، جو آئی ایم ایف کہہ دیتا ہے، وہ یہ بنا دیتے ہیں۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی