پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں۔ 5 دسمبر 2024 کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں، صوبائی حقوق کیلئے قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی 11 ممبران پر مشتمل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اراکین میں فیصل کریم کنڈی (چیئرمین)، امیر مقام ، سکندر حیات خان شیرپاؤ، مولانا عطا الرحمان، میاں افتخار حسین ، سید محمد علی شاہ باچا ، محسن داوڑ ، پروفیسر محمد ابراہیم خان، محمود خان، پرویز خٹک، شوکت اللہ خان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے اور اہم معاملات پر متفقہ رائے قائم کرنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک 12 رکنی تکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں ڈاکٹر عباد اللہ، مولانا لطف الرحمان، احمد کریم کنڈی، عنایت اللہ خان، اخونزادہ سکندر زمان، سنگین خان، کفایت اللہ خان، ملک حبیب نور اورکزئی، غزن جمال، اخونزادہ چٹان، حمایت اللہ خان اور مشرف رسول شامل ہیں۔ یہ کمیٹی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دینے کیلئے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی