خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مردان میں باچاخان گریٹر ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین بیچی جائے گی اور اراضی مالکان کو رقم کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین میں سے 700کنال فروخت کی جائے گی، اے این پی دورحکومت میں 4 ہزار800کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 700 کنال زمین فروخت کرنے سے صوبائی حکومت کو35 ارب روپے ملیں گے، مالی مشکلات کے باعث سرکاری زمین بیچنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایجوکیشنل کمپلیکس میں باچاخان میڈیکل کالج قائم کیا جانا تھا جبکہ عبدالولی خان زرعی اور انجینیئرنگ یونیورسٹیاں بھی تعمیر کرنی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اراضی کے مالکان زمین خریدنے کے خواہشمند ہوں تو ان کو بیچی جائے، اگر مالکان نہ خرید سکیں تو اراضی نیلام کی جائے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ زمین کی نشاندہی اور بیچنے کیلئے چاروں تعلیمی اداروں کی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کامران آفریدی کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر اراضی مالکان کو 30 ارب روپے سے زیادہ رقم ادا کرنی ہے، چاروں تعلیمی اداروں کی غیرضروری زمین کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس فنڈز نہیں، اس لیے زمین بیچی جارہی ہے، یونیورسٹیوں کے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں وہ رقم ادا کرنے کے قابل نہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روک لی ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار