جمعرات, نومبر 21

لندن: امریکی محققین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں میں دالوں اور پھلیوں کی کھپت سے ان کی خوراک کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں میں پھلیوں اور دالوں سے کی کھپت اور صحت کے درمیان تعلق کو ظاہر کرنے والی مذکورہ بالا تحقیق کو سوسائٹی فار نیوٹریشن ایجوکیشن اینڈ بیہیویئر ک بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
2001تا 2018 کے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے میں محققین نے بچوں میں عام طور پر کھائی جانے والی دالوں، پھلیوں کے غذائی نمونوں کی نشاندہی کی اور ان بچوں میں غذائی اجزا کی سطح اور خوراک کے معیار کا اندازہ لگایا۔
نتائج کے مطابق روزانہ تقریبا 2 سرونگ دالوں پر مشتمل خوراک بہتر غذائی پیٹرن کا مظاہرہ کرتی ہے جبکہ بغیر دالوں اور پھلیوں پر مبنی غذائی پیٹرن کا تعلق کم بہتر صحت سے تعلق رکھتا ہے۔
مزید برآں روزانہ تقریبا 2 سرونگ دالوں کا استعمال کرنے والے بچوں میں پھلیاں نہ استعمال کرنے والوں کی نسبت فائبر، پوٹاشیم اور کولین کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version