کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بجلی پر لگائے گئے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے۔
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عوام کے لیے فری بجلی نہیں تو کسی کو نہیں ملنی چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)نے 300 فری یونٹ کا دعوی کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فری بجلی نہیں دے سکتے تو ہو ٹیکس تو نہیں لگا، 2015 سے اب تک بجلی کے بلوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے، کیا اتنا اضافہ کسی کی تنخواہ میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن احتجاج کا دعوی کیا تھا، ایک روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے، عوام اس وقت تک انتشار نہیں پھیلاتے جب تک ان کو لیڈر انتشار کا نہ کہیں۔
سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین پر 24 اور کمرشل پر 37 فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے، حکومت نے اپنے جاری اخراجات 24 فیصد بڑھائے، حکومت نے سینیٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گھریلوں صارفین پر 4 ماہ تک اگر ٹیکس نہ لیا جائے تو آپ کا صرف 50 ارب کا نقصان ہوگا، ٹیکس کم کرنے سے بجلی کے بل میں 24 فیصد کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 10 فیصد صارفین ادائیگی نہیں کرتے لیکن ان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، کے-الیکٹرک اوور بلنگ ختم کرے، غریب آبادیوں میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں فری بجلی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو بھی مفت بجلی فراہم نہیں کریں۔عوام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور ہم عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی