امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ امریکی انتخابات میں انہیں ووٹ دیتے ہیں تو اگلے 4 سالوں کے بعد ان کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا، ہم اسے اتنا اچھا کر دیں گے کہ ان کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ سابق صدر کا ایک انتخابی مہم کے دوران ایسے ریمارکس دینے کا کیا مطلب ہے؟ دوسری جانب ان کے ڈیموکریٹک مخالفین ان پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں قدامت پسند گروپ ٹرننگ پوائنٹ ایکشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسیحی باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں، بس اس بار، اس کے بعد آپ کو مزید ووٹ نہیں ڈالنا پرے گا، ان کا کہنا تھا کہ بس مزید چار سال اور، ہم اسے ٹھیک کردیں گے اور آپ کو ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں مسیحوں سے محبت کرتا ہوں، میں ایک مسیحی ہوں، میں آپ سے پیار کرتا ہوں، باہر نکلیں، آپ کو باہر نکل کر ووٹ دینا ہوگا، پھر چار سالوں میں، آپ کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا، ہم اسے اتنا اچھا کر دیں گے کہ آپ کو ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔
تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ٹرمپ کے ریمارکس پر براہ راست وضاحت دینے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر اس ملک کو متحد کرنے کی بات کر رہے تھے اور انہوں نے 2 ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر تقسیم سیاسی ماحول کو اس کا مورد الزام ٹھہرایا جب 20 سالہ بندوق بردار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی کیوں چلائی تھی کیونکہ اب تک اس واقعے کے تفتیش کاروں نے اس حادثے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔
دسمبر میں فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ 5 نومبر کا الیکشن جیت گئے تو میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد کو بند کرنے اور تیل کی کھدائی کو بڑھانے کے لیے وہ ایک آمر ثابت ہوں گے، لیکن صرف پہلے دن کے لیے۔
ڈیموکریٹس نے اس تبصرے پر تنقید کی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف اپنایا کہ یہ ریمارکس ایک مذاق تھے۔جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس نے اس ضرورت کی طرف اشارہ کیا کہ دونوں جماعتوں کو اپنے بنیادی ووٹرز کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، ٹرمپ کو گزشتہ دو انتخابات میں مسیحوں سے بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی