اتوار, دسمبر 15

ضلع کرم کے 2 قبائل کے عمائدین 5 روز سے جاری جھڑپیں روکنے پر رضامند ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد امن جرگہ ممبران مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افرادکو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلع کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کیتنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔
ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری موجود ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version