معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا۔
فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی۔
فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل چین، سعودی عرب اور یوایای سے باہمی معاہدوں کیقرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔
فچ کا بتانا ہے کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلیے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانیکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بھی بہتر ہو سکے گا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ہے۔ شرح سود 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 19.5 فیصد پر آگئی۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے