پیر, دسمبر 23

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی مبینہ اسرائیلی حملے میں شہادت پر سخت ردعمل دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت سے سخت سزا کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہوگیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے خود سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے۔ایرانی صدر نے بھی اسماعیل ہنیہ کو بہادر رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے علاقائی سالمیت اور وقار کے دفاع میں اسرائیل کو بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔
دوسری جانب قطر نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو گھنانا جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لاپرواہ اسرائیلی رویے سے خطے میں افراتفری پھیلے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version