پیر, دسمبر 23

ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ امہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔ فلسطین، لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version