اتوار, دسمبر 15

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بھی جیت لیا ہے جس کے ساتھ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سپر 8 کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 1-3 سے ہرادیا۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 26-24، 18-25 اور 23-25 رہا ۔
پاکستان کی جانب سے مہد علی شاہ، ابو بکر، محمد یحیحی اور محمد انس نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔چائنیز تائپے کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل رسائی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان سپر 8 کا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا جب کہ سپر 8 کے گروپ میں شامل تیسری ٹیم کو گروپ رانڈ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے پوائنٹس اگلے مرحلے میں کیری فاروڈ کیے تھے ۔
پاکستان ٹیم کے کوچ سعید احمد سعدی نے کہا ہے کہ میچ میں پاکستانی پلیئرز نے اچھا کنٹرول رکھا، دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد پلیئرز نے اچھا کم بیک کیا جو ان کے مضبوط اعصاب کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version