راولپنڈی: مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔
ملک میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کیلئے جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے جبکہ حکومت سے مذاکرات کے دو ادوار بے نتیجہ ختم ہو گئے۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کیلئے قطر روانہ ہو گئے ہیں جو کہ رات کو واپس دھرنا گاہ پہنچیں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روز دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے جن حکومتوں، وزرائے اعظم اور کابینہ نے معاہدوں کی منظوری دی وہ سب مجرم ہیں، ان سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، ان غلط معاہدوں کی سزا 25 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میڈیا پر آ کر ہمارے سوالات کا جواب دے تاکہ پوری قوم دیکھے آئی پی پیز کے نام پر اس قوم کے ساتھ کیسا گھنانا کھیل کھیلا گیا ہے، حکومت تاخیری حربے چھوڑ دے ورنہ دھرنا پھیلے گا، ملک گیر ہڑتال ہو گی اور عوام بجلی کے بل دینے سے انکار کر دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقے نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے جو اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، یہ لوگ ایک دوسرے کی بدکاریوں اور کرپشن کو چھپاتے ہیں، یہ دھرنا ان چوروں سے 25 کروڑ عوام کو نجات دلائے گا۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔