پیر, دسمبر 23

خطبے میں اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کرنے پر اسرائیل نے مسجد اقصی کے امام کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما اسمعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصی کے امام کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے 84سالہ امام شیخ اکریمی صابری کو یروشلم کے پڑوس میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
سوشل میڈیا پر وائل ایک ویڈیو میں اسرائیلی پولیس کو بزرگ امام کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کے خطبے میں اسمعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہید کہنے پر ان کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ اکریمی صابری کا خطبہ اشتعال انگیز ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں نماز کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات پر ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ہیبریو میڈیا کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے نماز جمعہ کے بعد شیخ صابری کی یروشلم میں واقع رہائش گاہ کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر داخلہ کے اس مطالبے کے بعد یروشلم میں آباد کچھ افراد نے امام مسجد کے گھر پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا اور ان کے گھر کا پتہ بھی فراہم کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version