وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائیگا،34 سرکاری عمارتیں سولر پر منتقل ہوچکی ہیں، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کر رہا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملیگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈگھرانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا، سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور تین بلب جلائے جاسکیں گے،کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کے 20 لاکھ گھرانوں کو بھی سولر سسٹم دیں۔
انہوں نے کہا کہ تین کمپنیاں اس سسٹم پر کام کر رہی ہیں، تمام کمپنیوں کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، اس وقت بجلی کا بحران زیادہ ہے، گرین پاورپلانٹ سے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری