پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنیکو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں، صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔
نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں، ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنیکو تیار ہیں اور پھر اگلے دن کچھ اور کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں۔
چند روز قبل، ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تو پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماوں نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کرنے اور آرٹیکل 6 کے تحت اس کے رہنماں کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم، حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کرنے کے حکومتی اقدام کی مخالفت کرنے والے پارٹی کے کچھ رہنماوں کے بیانات کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔
نیئر حسین بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جماعت حکومت کی اتحادی ہے اور پارٹی وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتی ہے، جب کہ پارٹی میں کسی مخصوص معاملے پر اختلاف رائے ہے تو یہ ارکان کی ذاتی رائے ہے، ان اراکین کی رائے کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں