مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 حملوں میں حماس کے مقامی کمانڈر سمیت 9 افراد کی شہادت کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے غزہ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر فضائی حملہ کیا جس میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان کے پڑوس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کو حماس کی جانب سے سینٹر کے طور پر جنگجوں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے ارد گرد عسکریت پسندوں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ علاقے میں دوسرے فضائی حملے میں جنگجوں کے ایک اور گروپ کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا کہ اس حملے میں 4 افراد مارے گئے تھے اور حماس نے کہا کہ مغربی کنارے میں 2 اسرائیلی حملوں میں 9 جنگجو مارے گئے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں تلکرم بریگیڈ کا کمانڈر بھی شامل تھا۔
غزہ کے وزارت صحت کے مطابق اس سے قبل ہفتے کے روز، رفح کے جنوبی علاقے میں ایک گھر میں اسرائیلی حملوں میں 6 افراد اور غزہ شہر میں 2 افراد شہید ہوئے تھے۔
غزہ کے وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 550 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم