امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں 800میٹر فری اسٹائل کا گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کا سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا 50 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 800میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتا ۔
یہ ان کے اولمپک کیریئر کا 9واں گولڈ میڈل تھا جس کے ساتھ انہوں نے سویت جمناسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔
50 سال قبل سویت جمناسٹ نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر سب سے زیادہ اولمپک گولڈ جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا، جسے ہفتے کی شب کیٹی لیڈیکی نے برابر کیا۔
کیٹی لیڈیکی نے 2012 میں خواتین کی 800 میٹر، 2016 میں خواتین کے 200، 400 اور 800 میٹر انفرادی گولڈ کے علاوہ 4 ضرب 200 فری اسٹائل میڈلے کا بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ٹوکیو میں انہوں نے 800 اور 1500 میٹر کے فری اسٹائل گولڈ میڈل جیتے جبکہ 2024 میں انہوں نے 800 میٹر سے قبل 1500 میٹر کا انفرادی گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔یہ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں۔
مجموعی طور پر کسی بھی ایتھلیٹ کے بھی یہ دوسرے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں ۔ لیڈیکی اور لاتینینا کے علاوہ 4 مرد ایتھلیٹس نے بھی 9، 9 گولڈ میڈلز لیے ہیں ۔
کیریئر میں 9 اولمپکس گولڈ لینے والوں میں فن لینڈ کے پاوو نورمی اور امریکی ایتھلیٹ کارل لوئیس بھی شامل ہیں۔ امریکی سوئمرز کیلب ڈریسل اور مارک اسپیٹز نے بھی 9، 9 اولمپک گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔
امریکی سوئمر مائیکل فیلپ نے تاریخ میں سب سے زیاد 23 اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی