جمعرات, دسمبر 26

چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے دیر کی تقریر میں میاں نوازشریف پر تابڑ توڑ حملے کیے، مگر مریم نواز کی تقریر سے بلاول بھٹو زرداری کا ذکر ہی غائب تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے جلال پور جٹاں کے جلسے میں اپنی تنقید کا رخ صرف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی طرف رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں، اسے ایک بار اقتدار ملا اور اس کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑی کرپشن کا کیس بنا، اس شخص نے کتنے جھوٹ بولے، اس شخص سے انتقام نواز شریف نے نہیں اپنے اعمال نے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سے بڑی چوری کرتے پکڑا گیا۔ نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے کوئی چوری کا الزام نہیں لگا سکا۔

Leave A Reply

Exit mobile version