اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، صہیونی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں محکمہ صحت نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی شہید جبکہ 71 زخمی ہو گئے۔
مغربی کنارے میں بھی صہیونی فوج نے وحشیانہ کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں عقابا کے علاقے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے سبزیوں کی مارکیٹ کو بھی آگ لگادی۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار 623 سے تجاوز کر گئی جبکہ 91 ہزار 469 زخمی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نیفلسطینیوں کی کئی روز سے رکھی 89 لاشیں حوالے کردیں، فلسطینی حکام کی جانب سے لاشوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق تقریبا 90 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فورسز کے پاس کئی مہینوں سے رکھی تھیں، انہیں حوالے کر دیا گیا، غزہ واپس لا کر ان کی اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم