راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی۔
190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت پر راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 ماہ کا وقت ہے۔
انہوں ںے ایک بار پھر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے کہہ رہا ہوں، سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں تو سامنے لائیں اگر وہ لوگ پی ٹی آئی کے ہوئے تو معافی بھی مانگوں گا اور سزا بھی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو کہتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب