جمعرات, نومبر 21

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک پر وزن کم کرنے والی ویڈیوز دیکھنے کی ایک مخصوص تعداد دماغی صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
آسٹریلیا میں چارلس سٹرٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بہت زیادہ وقت گزارنا، خاص طور پر پرو اینوریکسیا مواد دیکھنا، ایک نوجوان لڑکی کی خود اعتمادی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کے کھانے میں بے ترتیبی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
محققین نے سائنسی جریدے پی ایل او ایس ون پر شائع اپنی تحقیق کے نتائج کے بارے میں کہا کہ ہمارے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ 10 منٹ سے بھی کم وقت میں مضمر اور واضح پرو اینوریکسیا کا حامی ٹک ٹاک مواد جسمانی حالتوں اور ظاہری شکل کے حوالے سے منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
محققین نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک استعمال کرنے والی نوجوان خواتین کو نفسیاتی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہاں تک کہ جب واضح پرو اینوریکسیا مواد تلاش نہ کیا جائے اور مختصرا ٹک ٹاک کا استعمال کیا جائے تب بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
ٹک ٹاک ایپ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین رکھتی ہے۔وزن کم کرنے کا نیا وائرل ٹرینڈ مینڈک کے بچوں کا پانی، جو واقعی کارآمد ہے
مطالعہ کے جن شرکا نے جو پرو اینوریکسیا مواد کا سامنا کیا انہوں نے اپنے بارے میں بدتر محسوس کرنے کی اطلاع دی اور کہا کہ ان کا پتلا ہونا ضروری ہے۔
ان سے ان کے ٹک ٹاک کے استعمال، جسمانی شبیہہ اور خوبصورتی کے معیارات کی طرف رویوں کے بارے میں سروے کیا گیا، محققین نے بے ترتیب کھانے کی علامات کو تلاش کیا اور خالص یا صحت مند کھانوں کا غیر صحت بخش جنون آرتھوریکسیا کے لیے ان کے خطرے کا حساب لگایا۔
اس کے بعد آدھے شرکا نے ٹک ٹاک سے کھانے پینے کے بے ترتیب مواد کے سات سے آٹھ منٹ دیکھے، جن میں نوجوان خواتین بھی شامل تھیں جو بھوک سے مرتے ہوئے وزن کم کرنے کے مشورے فراہم کرتی ہیں، جیسے کہ بھوک کو کم کرنے کے لیے برف اور چیونگم کھانا، یا ورزش کو فروغ دینا یا جوس پینا اور اپنی گھٹی ہوئی کمر کو دکھانا۔
اینوریکسیا کا حامی مواد دیکھنے والوں نے اپنے بارے میں برا محسوس کیا۔ وہ خواتین جو دن میں دو گھنٹے سے زیادہ ٹک ٹاک استعمال کرتی ہیں ان میں کھانے کے زیادہ خراب رویے کی اطلاع ملی، لیکن یہ کوئی قابل ذکر نمونہ نہیں تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version