پرتعیش اطالوی برانڈ نے کتوں کے لیے پرفیوم متعارف کرا دیا جس کا نام کمپنی کے شریک بانی کے کتے کے نام فی فی پر رکھا گیا ہے۔
یہ پرفیوم الکوحل سے پاک ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس پرفیوم کو منظوری دے دی ہے۔
99 یورو قیمت کا یہ پرفیوم ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے جس میں یلینگ یلینگ، مشک اور صندل شامل ہے۔
پرفیوم کی بوتل پر 24قیراط سونے کا پانی چڑھا کتے کا پنجہ چھاپا گیا ہے جس کا مقصد کمپنی کے مالک کا اپنے پالتو سے محبت سے کا اظہار ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version