کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی میں توقعات کے برعکس 3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد اور مسلسل دوسرے ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر کے باعث انٹربینک مارکیٹ جمعہ ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی جلد منظوری ملنے کی توقعات اور عالمی سطح پر پاکستانی بانڈز اور سکوک کی قدر میں 30فیصد اضافے جیسی مثبت اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک سال کے لیے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی ضمانت دینے پر آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔
بدھ, مارچ 12
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔