پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ کے اعزاز میں آرمی جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اولمپیئن ارشد ندیم کی اولمپکس میں تاریخی پرفارمنس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں پاکستان کے مختلف کھیلوں کی ٹیموں اور عظیم اولمپئینز نے شرکت کی جن میں 1984 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم، موجودہ قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور خواتین کی گول بال ٹیمیں، کامن ویلتھ، سیف گیمز اور ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس شامل تھے۔
تقریب کے نمایاں شرکا میں جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق سمیت چند عظیم کھلاڑی شامل تھے۔
تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے ارشد ندیم کو انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کے قابل ذکر کارنامے کو سراہتے ہوئے اس کی وجہ ان کے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کو قرار دیا۔
انہوں نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ارشد ندیم کے کارنامے کو قوم کے لیے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس کارنامے کو پوری قوم نے سراہا۔
جنرل عاصم منیر نے خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے ناصرف کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس بلکہ پاکستانی نوجوانوں کی بھرپور حمیات اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ارشد ندیم نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی نوجوانوں کو انتہائی باصلاحیت قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنجوں پر قابو پانے اور کامیابی کے حصول کے لیے محنت، مثبت سوچ اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی