کراچی: پاکستان میں کل دو مختلف فلکیاتی مظاہر کا امتزاج سپر بلیو مون ظاہر ہوگا جو رواں برس کا پہلا سپرمون ہوگا جبکہ اگلا سپر مون جنوری 2037 میں ظاہر ہوگا۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ کل پیر رات 11:26 بجے پاکستان میں سپر بلیو مون وقوع پذیر ہوگا، سپر بلیو مون دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب سپرمون اور بلیو مون کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں، سپر مون سے مراد ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین سے تقریبا دو لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر آ جاتا ہے۔
اسی وجہ سے چاند ایک اوسطا کامل مہتاب سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال 2024 کا پہلا سپرمون ہے، اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔
بلیو مون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں چار کامل مہتاب کا نظر آنا ہے جو ایک بہت ہی نایاب مظہر ہے، بلیو مون کی اصطلاح چاند کے لیے اسی وقت استعمال کی جاتی ہے جب ایک ہی موسم میں چار بار کامل مہتاب کا ظہور ہو جاے۔
ان کا کہنا تھا کہ 19 اگست کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے، بلیو مون بہت ہی نایاب مشاہدے ہوتے ہیں جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور ہوتے ہیں یہ ان کے نایاب ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک سپر مون اور بلیو مون کا امتزاج اور بھی غیر معمولی ہے، اس طرح کے واقعات اوسطا ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، یہ وقفہ 20 سال تک کا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔
ہفتہ, مارچ 15
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔