اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی اور مقف اختیار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بشری بی بی نے بھی تحریری بیان نیب ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔
نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کا مجموعی طور پر 34 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا تھا، جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کی تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش مکمل کی۔
جمعرات, ستمبر 19
تازہ ترین
- میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے، طے کیا گیا کہ تمام کالے قانون مٹائیں گے،بلاول بھٹو
- افغان حکومت کسی کو بھی پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دیگی، افغان ناظم الامور
- شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا، اسپتال داخل
- تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ "ڈو اینڈ ڈائی” ہے، عمران خان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت
- پی ٹی آئی جلسہ: پولیس کو 9 مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا
- چونڈہ کا میدان ، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان
- 26 اگست کو راڑہ شم میں بے گناہ مزدوروں کو بےدردی سے شہید کیا گیا
- پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد آپریشنل ہوگیا
- دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا
- مریم نواز کا 5 ہزار 800 سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دینے کا اعلان
- افغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام، سابق ایف آئی اے اہلکار والد سمیت گرفتار