کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان یوٹیوب پر اپنا نام سرچ کرکے جہاں حیران ہوئیں تو وہیں اداکارہ کے قہقہے بھی لگ گئے۔
عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں یوٹیوب ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ دانش تیمور ناراض عائزہ خان کو منانے کے لیے لندن لے گئے۔
اداکارہ نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ڈرامہ دیکھنے کے لیے یوٹیوب پر اپنا نام سرچ کیا تو مجھے مداحوں کی جانب سے بنایا گیا ڈرامہ مل گیا۔
انہوں نے دانش تیمور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہے؟، اگر ایسا ہے تو میں آپ سے ناراض ہوں، اب آپ مجھے منانے کے لیے چھٹیوں پر لیکر جائیں۔
عائزہ خان نے مداحوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو پر زور دار قہقہے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ میں موجود تھے، اس جوڑے نے اپنی چھٹیوں کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں۔
عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور سال 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بچے، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔