جمعہ, دسمبر 13

اسلام آباد (نیوزڈیسک )صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا، وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،صدر مملکت آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔صدر مملکت ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتے ہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version