اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں امریکا، مصر اور قطرکی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدیکے سلسلے میں حماس نے جنگ بندی معاہدیکی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہیکہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مستردکرتے ہیں، جنگ بندی کے معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغاز پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے۔تاہم حماس کا کہنا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہونے پرعالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ نے غزہ میں جلد پولیو ویکسی نیشن مہم شروع کرنیکا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version