اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہڑتالوں سے کام نہیں چلے گا، ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکس کے نظام کو موثر بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم معاشی گروتھ کی طرف جا رہے ہیں، آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، اچھی خبر یہ ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا گریڈ بہتر کر دیا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار ایف بی آر کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے، ایف بی آر کے اندر انتہائی کرپٹ بیوروکریسی رہی ہے، غیردستاویزی بلیک اکانومی کا خاتمہ ہوگا، حکومت ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کے لندن جانے کے حوالے سے ابھی تک میرے پاس خبر نہیں آئی، لندن جانے کی خبروں کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، مولانا کے گلے، شکوے دور ہو سکتے ہیں، مجھے امید ہے مولانا دوبارہ ہماری صفوں میں بیٹھیں گے، سیاست میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار نے پارٹی ڈکلیئر نہ کی ہو تو پھر کوئی بھی جماعت رابطہ کر سکتی ہے، اس کا بھی امکان موجود ہے، ابھی آزاد ممبران سے رابطے نہیں ہوئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزارت قانون جب بہتر سمجھے گی چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، بظاہر قانون کے مطابق اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں کچھ اور کیمرے پر کچھ اور ہوتے ہیں، علی امین گنڈا پورکی مجبوریوں کو سمجھتا ہوں، حکومت نے ہی علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا تھا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو جو جیل سے کہا جاتا ہے وہی کہتے ہیں، عطا تارڑ نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی نفی کر دی، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا