لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، چھوٹی سی عمر میں اپنے ماموں کی شادی کروا دی تھی۔حال ہی میں اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں سے تین سے چار لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں۔میزبان نے کہا ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔ندا یاسر نے بتایا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔ندا کے مطابق انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروا دیے تھے، میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی