منگل, دسمبر 3

کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔درخواست میں دانش اقبال کے وکیل عامر منسوب ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، ان کا اس سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ جیل میں ہیں۔یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی سمیت 5افراد کو روند ڈالا تھا ۔

Leave A Reply

Exit mobile version