اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3 حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کفایت شعاری، رائٹ سائزنگ اوراخراجات میں کمی کی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اپنا استعفیٰ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوا دیا۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اچھی کوششیں کیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات کم کرنے کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دیں۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق تینوں کمیٹیوں نے 70سرکاری اداروں اور17سرکاری کارپوریشنز کا جائزہ لیا، اخراجات میں کمی کے لیے 17ڈویژن بند کرنیکی تجویز دی، اخراجات میں کمی کے لیے 50 سرکاری محکمے بندکرنیکی تجویز دی۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز کے برخلاف اقدامات کر رہی ہے، اخراجات میں کمی کے لیے افسران کے بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ 1سے 16کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے اور محکموں سے گریڈ17 سے 22 کے افسروں کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سرکاری محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30ارب روپے کے اخراجات کم ہوتے ہیں، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، معیشت قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور دیگر ادارے قرضے دینے کو تیار نہیں، ملک میں گھریلو بجٹ تباہ اور لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔