پیر, دسمبر 23

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 طلبا زخمی ہوگئے۔

پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ سوشیالوجی کے باہر طلبا تنظیمیں آمنے سامنے آگئیں،طلبا نے ایک دوسرے پر پتھراو اور ڈنڈوں کا استعمال کیا۔جس سے 6 طلبا زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق جھگڑا نئے طلبا کو خوش آمدید کہنے کے لیےلگائے پوسٹرز کےمعاملے پر ہوا،طلبا تنظیم نے مخصوص پوسٹر کو چسپاں کرنے پر اعتراض کیا،پولیس نے دو طلبا کو حراست میں لے لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کے گارڈز اور پولیس نےمعاملہ ختم کروایا،جھگڑے میں ملوث طلبا کے خلاف کاروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version