آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق النگ اسٹرائیک ٹو نامی ایک ہفتے کی مشق 8 ستمبرکو شروع ہوئی تھی،دہشت گردی کیخلاف دونوں افواج کی استعداد کار بڑھانے کی دوسری مشق تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے تجربے اور تربیت کا تبادلہ کرنا تھا،مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی 17 ڈویژن کے جی سی او تھے،انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بودی ورمین بھی تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں، مشق کے دوران جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version