جمعہ, ستمبر 20

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک جب بھی ترقی کی معراج پر گیا چھپے ہاتھوں نے نقصان پہنچایا۔

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا سوشل میڈیا پر اخلاقی گراوٹ کا خاتمہ ضروری ہے۔ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمارا مشن ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہرے نظام تعلیم کو ختم کرنا ہوگا۔ تعلیمی ادارے موجود ہیں لیکن تربیت کا فقدان ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں حضورﷺ کا امتی بنایا، علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھاتی ہے، حضورﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، نبی کریم ﷺ نے والدین کو بچوں کو تعلیم دینے کی تلقین کی، نبی کریم ﷺ نے مسجد نبوی کو علم کا مرکز بنایا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ دین اسلام مردوخواتین کی تعلیم کا حکم دیتاہے، بیٹوں کوعلم کے نور سے منورکرنا ضروری ہے، بیٹیوں کو تعلیم سے محروم کرنے والوں کیخلاف سخت قانون بنایا جائے، یکساں نظام تعلیم معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے، سوشل میڈیانےنوجوانوں کو بدتہذیبی سکھائی ہے، سوشل میڈیا کو مثبت اندازمیں استعمال کیا جانا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version