جمعرات, ستمبر 19

شمالی علاقہ جات کے پرفضاء مقام گلگت میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد کیا گیا۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب وہاب شہید بولو گراؤنڈ میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ایف سی این اے اور سی ایم جی بی تھے،”جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ“ کا آغاز فورس کمانڈر نادرن ایریا کے زیر اہتمام وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں ہوا تھا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیں بھی شریک تھی ,اس سے قبل گلگت بلتستان کی ٹیمیں بلند ترین میدان شندور میں مدمقابل ہوتی تھیں،دس روزہ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں فتح کا خواب لیکر اتری تھی اور فائنل کی بازی این ایل آئی کی ٹیم لے گئی

این ایل آئی اور جی بی سکاوٹس اے کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے شائقین کی بڑی تعداد خوب لطف اندوز ہوئی،دس روزہ ٹورنامنٹ میں میجر عبد الوہاب شہید پولو سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا رہا,40 ہزار سے زائد شائقین نے پولو کے فائنل میچ کو دیکھا جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی

ٹورنامنٹ کےدوران شائقین پولو کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ,جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گئے۔

گلگت بلتستان کے عوام کو اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے پرجوش دیکھا گیا ,لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کو میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی

Leave A Reply

Exit mobile version