جمعہ, ستمبر 20

لاہور میں پی ٹی آئی جلسے سے قبل پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاون کی نگرانی کریں گے۔ جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کی اجازت ملنے پر سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہوگا، جس سے گرفتاری کرنے میں آسانی ہوگی۔

دوسری جانب لاہورمیں پی ٹی آئی کے جلسےکے پیش نظر پولیس نے کنٹینرز پکڑنا شروع کردیے شاہدرہ کے قریب 20 سے زائد کنٹینرز کو روک لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار سے قبل شہر کے داخلی راستے بند ہوسکتے ہیں، کنٹینرز امامیہ کالونی پھاٹک، ٹھوکر نیاز بیگ، کاہنہ قصور چیک پوسٹ، بابوصابو پر لگائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version