ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم دو الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے اہداف اور مفادات ایک ہیں، ہم مسلمان ممالک ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد نے کہا کہ ترکیہ کے عوام کا مشکور ہوں جو اس مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہے، غیر متزلزل ساتھ دینے پر پاکستانی قوم ترکیہ کی ہمیشہ مشکور رہے گی۔میاں ابوذرشاد نے کہا کہ مشکل وقت میں صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کی پاکستان کی حمایت یاد رکھی جائے گی، پاکستان کی تاریخی فتح میں ترکیہ کی تاریخی حمایت قابل قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھ رہی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version