اتوار, دسمبر 15

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 دہشت گردہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع لدھا میں خوارج کے گروپ نےسیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا،سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بہادری سے لڑتے ہوئے 6 بہادربیٹے وطن پرقربان ہوگئے،علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیےسرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version