اتوار, دسمبر 15

گریڈ 22 کے افسران کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئیں ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارتوں میں گریڈ 22 کے 49 افسران تعینات ہیں، گریڈ 22 کے سب سے زیادہ 16 افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں ،گریڈ 22 کے افسران کی ماہانہ تنخواہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار،آئی جی بلوچستان کو جیپ،کار،خانسامہ اور اردلی بھی دیا گیا گیا ہے، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی 7 لاکھ 75 ہزار ماہانہ تنخواہ ہے ،چیف سیکرٹری سندھ کو ایک سرکاری گاڑی بمعہ اسکواڈ ملی ہوئی ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی کے صلاح الدین خان کیلئے 2 سرکاری گاڑیوں کی سہولت ہے ، 2 ڈرائیور،پرائیویٹ سیکرٹری اور ٹیلی آپریٹر بھی اسٹاف میں شامل ہیں،صلاح الدین خان کو 2 کانسٹیبل، ایک اردلی اور ایک خانسامہ بھی ملا ہوا ہے

دستاویزات کے مطابق ایوان صدر میں تعینات شکیل ملک سب سے زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں،شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90ہزار 634 روپے ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version