اتوار, دسمبر 15

سندھ کے ضلع سکھر کی رہائشی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر لیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی کشمور نثار عباسی کے مطابق ایک ہی خاندان کے 8 مغویوں کا تعلق سکھر کے علاقے مائکرو کالونی سے ہے جنہیں ڈاکوؤں نے رشتہ کا جھانسہ دے کر شکار پور کے تھانہ ناپر کوٹ کی حدود کرمپور لاڑو بلایا۔

ترجمان نے بتایا کہ وہاں سے ڈاکو انہیں اغوا کرکے کچے میں لے گئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ سکھر کے تھانہ نیو پنڈ میں درج کرکے دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version