آئی ایس پی آر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا،آذر بائیجان نے جے ایف 16 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورے میں جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے متعلق بریفنگ دی گئی، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 نے باکو میں فضائی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،جے ایف 17 نے پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ایئر ٹو ایئر فیولنگ کی، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے جے ایف 17 لڑاکا طیارے کا دلکش فضائی مظاہرے کا مشاہدہ کیا ، پاک فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ وارانہ صلاحیت کےساتھ لڑاکا طیارےکا مظاہرہ کیا گیا، معاہدہ پاک آذربائیجان فوجی تعاون مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version