کراچی (بیورورپورٹ)کراچی میں آئی ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نمائش چورنگی سے احتجاجی ریلی سے نکالی گئی۔ اس موقع پر ایم ٹی خان روڈ پر امریکی قونصلیٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا تھا۔ریلی کے شرکا نے ایم ٹی خان روڈ پہنچ کر شدید نعرے لگائے، شرکا نے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی تو پولیس کے روکنے پر مظاہرین نے پتھرا ئوکیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔مظاہرین کے پتھرا سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایس ایچ او موچکو انسپکٹر بشیر بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے کئی کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا۔پولیس اور ریلی کے شرکا میں پتھراو کے دوران مشتعل افراد کے تشدد سے جیونیوز کے صحافی دانیال سید اور دیگر صحافی زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے کارکنان کی رہائی پر احتجاجی مظاہرین منتشر ہوگئے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف