جمعرات, دسمبر 26

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی چیلنج کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کل درخواست پر سماعت کریں گے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی۔

Leave A Reply

Exit mobile version